پشاور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا کی جانب سے پولیس کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صوبے بھر کے خواجہ سرائوں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں، خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں، ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں،