ملکی سطح پر گندم کے لئے نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے دی جائیگی،کاشت کاروں کواچھی سپورٹ پرائس دینی پڑیگی:مرادعلی شاہ
وفاقی حکومت چاہتی ہے سٹریٹیجک گندم ذخائر موجود ہوں، وزیراعلی پنجاب سے گندم ضروریات اور ذخائر پر بات کی ہے:رانا تنویر حسین
کراچی (آئی این پی ) وفاق اور سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے اور گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس دوران چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی خوراک جبارخان بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے فوڈ سکیورٹی کا خطرہ پہلے سے ظاہر کیا ہے، ہمیں کاشت کاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینی پڑیگی، ملک میں گزشتہ سال 6 فیصد گندم کی بوائی کم ہوئی، اچھی سپورٹ پرائس دیں گے توکاشتکار گندم اگائیں گے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر میں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرنے آیا ہوں، وفاقی حکومت چاہتی ہے سٹریٹیجک گندم ذخائر موجود ہوں، وزیراعلی پنجاب سے گندم ضروریات اور ذخائر پر بات کی ہے۔