بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کیلئے  فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی  گئی ہے۔ ائیرپورٹ اتھارٹی  کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے