پشاور میں ایک موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش کو طالبعلم سے موبائل فون چھینتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے کہ آیا واردات میں واقعی کوئی خاتون ملوث تھی یا کسی مرد نے برقعہ پہن رکھا تھا۔پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔