پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے لیے کسٹمز حکام نے اپنے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ سرحد پر گزشتہ کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔طورخم سرحد 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی۔ افغان سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ افغانستان کی جانب بھی سیکڑوں مسافر طورخم بارڈر پر پہنچ چکے ہیں اور انہیں اطلاع ملی ہے کہ سرحد کھول دی جا رہی ہے۔اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور مسافری آمد و رفت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔