پول سے لٹکتی بجلی کی تاروں سے آبادی کو خطرہ،نوٹس کامطالبہ

 گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)میپکوافسروں کی نااہلی سے پول سے لٹکتی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے آبادی کو خطرہ ،جھکے ہوئے پول کوتبدیل کرنیکی بجائے دوسرے پول کاسہارادے دیا۔نواحی گاؤں187ای بی کے رہائشی حساس ادارے کے سابقہ ملازم بشیرشفیع نے میڈیاکوبتایاگائوں میں آبادی کے درمیان میری زمین پر نصب پول گرنے والاہے اوربجلی کی تاریں گزرنے پرکسی وقت بھی جانی نقصان کاخطرہ ہے ،میپکوافسروں کوکئی بارتحریری درخواست دے چکاہے تاحال پول تبدیل نہیں کیاگیا۔ بشیرنے میپکو چیف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔