اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، جو بھارت کے پاکستان مخالف اقدامات کا جواب ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو پاکستان کے ساتھ کیا، ہم نے بھی وہی کچھ بھارت کے ساتھ کر دیا ہے، اور یہ صرف شروعات ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہر اقدام کا جواب سود سمیت دیا جائے گا