لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقے اتو کے اعوان میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سلیمان زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق فائرنگ اہلکار کے چچا زاد بھائی تنویر نے کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیازخمی اہلکار سلیمان کی ٹانگ پر گولی لگی،جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں علاج جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کے باعث پیش آیاجو چند روز قبل بچوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا نتیجہ بتایا جا رہا ہیپولیس اہلکار سلیمان کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیایس پی کینٹ انویسٹی گیشن بشریٰ نثار نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔