غزہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت، فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کا 2 ریاستی حل پر اتفاق

غزہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت، فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کا 2 ریاستی حل پر اتفاق

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات کی۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران فریقین نے فلسطینی عوام کی مشکلات کے فوری خاتمے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور پائیدار امن ہی خطے میں دیرپا استحکام کی ضمانت ہے، اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات شروع کرنا ناگزیر ہیں۔