سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے روس-یوکرین تنازع کے پرامن حل اور مذاکرات کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔صدر زیلنسکی نے امن کے فروغ اور تنازع کے حل میں سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی کوششیں عالمی سطح پر اہمیت رکھتی ہیں۔