اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے گئے
اسلا م م آباد (آئی این پی )قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل ہوگئی ۔مہم کے دوران چھ روز میں 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے اور بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے۔نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں تقریبا 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے