ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

 لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا  ، جس کے تحت سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو  کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق سندھ میں کراچی سمیت 20 اضلاع میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، جہاں 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم ایک ہزار 125 یونین کونسلز میں جاری رہے ‘پنجاب میں لاہور سمیت 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیو کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی۔راولپنڈی، قصور، شیخوپورہ، ملتان، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں جاری مہم کے دوران 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔