درفشاں سلیم کا شاہانہ برائیڈل لک سوشل میڈیا پر وائرل

سرخ عروسی لباس پہن کر شو سٹاپر کے طور پر ریمپ پر انٹری نے تقریب کو چار چاند لگا دیے
کراچی (  آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم ایک بار پھر اپنے دلکش اور شاہانہ انداز کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ایک برائیڈل فیشن شو میں سرخ عروسی لباس پہن کر شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر ان کی شاندار انٹری نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔درفشاں سلیم نے فیشن شو کے لیے سرخ رنگ کا انتہائی خوبصورت عروسی جوڑا منتخب کیا، جس پر سنہری رنگ کی نفیس کڑھائی اور دیدہ زیب نقش و نگار نمایاں تھے۔اداکارہ کا یہ لباس مغلیہ دور کے شاہانہ فیشن سے متاثر تھا، جس میں وہ انتہائی پْرکشش دکھائی دیں۔درفشاں سلیم نے پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ واک کی اور اپنے منفرد انداز سے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جبکہ مداح ان کے عروسی روپ، لباس کے انتخاب اور دلکش انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔اداکارہ کا یہ برائیڈل لک سوشل میڈیا پر شوبز سے وابستہ صارفین کے درمیان بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔