مجھے نہیں معلوم ایسی کہانیاں کون گھڑتا ہے، ان کو بد دعا دینے کا بھی پتہ نہیں کون لوگ ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں:یوٹیوبر
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اور اداکارہ درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہیں پھیلانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر میں نے نہیں پھیلائی، نہ درفشاں سے اور نہ ہی ایسی خبریں پھیلانے والوں سے میرا کوئی تعلق ہے۔ درفشاں سلیم میری سینئر ہیں، وہ ایک الگ شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کر رہی ہیں اور ایک باعزت شخصیت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم ایسی کہانیاں کون گھڑتا ہے، ان کو بد دعا دینے کا بھی پتہ نہیں کون لوگ ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں میں نے یہ نیوز پلانٹ نہیں کی۔یوٹیوبر کے مطابق کچھ میگزینز نے یہ خبر پھیلائی تھی۔