میری کامیابی کا راز میرٹ پر کام کرنا ہے، درفشاں سلیم

 لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز محبت اور میرٹ کو ترجیح دینا ہے۔  ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ  شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خود احتسابی ضروری ہے‘ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں  کامیابی حاصل کرنے کے لئے  پختہ ارادہ کا ہونا  بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔