معرکہ حق میں پاکستان نے انڈیا کو دھول چٹائی، 20 سال بعد معرکہ ترقی میں بھی دشمن کو دھول چٹائیں گے
راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے موجودہ دور کو انسانیت کیلئے مشکل ترین دور قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ مسلسل محنت کو شعار بنائیں اسی ملک میں ہی امریکہ، یورپ اور دبئی چھپا ہوا ہے۔اگلے 20 سالوں میں نوجوان نے کیا فیصلے کرنے ہیں 100 سال بعد ہم وہی پاکستان دیکھیں گے۔ معرکہ حق میں پاکستان نے انڈیا کو دھول چٹائی، 20 سال بعد معرکہ ترقی میں بھی دشمن کو دھول چٹائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح یونیورسٹی میں سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں کیا احسن اقبال نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں کبھی صدر مملکت بیٹھا کرتے تھے لیکن آج یہ ادارہ پاکستان میں ویمن پاور کی علامت بنا چکا ہے۔ تعلیم وہ طاقت ہے جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے۔