لاہور(ایوکیشن رپورٹر) ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز آج ( ہفتہ) کے روز ہوگا،درخواست وصولی سے لے کر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی، ادارے کے نام پر بیک اکاو?نٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاو? نٹ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے مشروط ہوگا،طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی کی جائے گی۔پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند کردیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔