اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان علاقائی تعاون، بین الثقافتی مکالمے اور باہمی تفہیم کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے پہلے فورم میں شرکت کرے گا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت، سفارت کاری میں پاکستان کے کردار اور ملک کے متنوع تہذیبی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کریں گے