20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں اجلاس ہوگا، بھارتی وزارتِ خارجہ نے دعوت کی تصدیق کردی
اسلام آباد (آن لائن) بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ فورم کا اجلاس 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک کو دعوت دیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ تنظیم کے مکالماتی شراکت داروں اور ایک مبصر ملک کو بھی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ اجلاس 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو بھی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے تاحال شرکت کے لیے نمائندے کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا