محکمہ فوڈ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پاگیا
لاہور،کراچی(آئی این پی ) ب میں سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1275 روپے کی جائے گی، جس کے بعد شہریوں کو سرکاری آٹے کا تھیلا 175 روپے مہنگا ملے گا۔ محکمہ فوڈ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، دوسری جانب نجی کمپنیوں نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 1150 روپے سے بڑھ کر 1190 روپے ہوگئی ہے، نجی کمپنیوں کا آٹا 8 روپے فی کلوگرام اضافے کے بعد 238 روپے فی کلوگرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے