پاکستان کی فتح کا اعتراف، امریکی کانگریس میں رپورٹ پیش

7مئی کی جنگ میں پاکستان کو بھارت پر جیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جیت میں چین کا اہم کردار رہا
 بھارتی رافیل طیارے گرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ): مئی 2025کی جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف ، امریکی کانگریس میں رپورٹ پیش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں امریکاچین معاشی اور سیکیورٹی کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7مئی کی جنگ میں پاکستان کو بھارت پر جیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جیت میں چین کا اہم کردار رہا۔ پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے گرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی انٹیلی جنس کا بھی فائدہ اٹھایا۔ چین کوپاک بھارت جنگ سے اپنے ہتھیاروں کوآزمانیکا بہترین موقع ملا۔ بھارت نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کا الزام ہے کہ جنگ کیدوران چین نے براہ راست پاکستان کی مدد کی