وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ،ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ(ن)لیگ کوجاتا ہے
لاہورڈیویلپمنٹ پیکیج انقلابی پروگرام، سیوریج کے تمام مسائل حل ہونگے: رہنما مسلم لیگ ن
لاہور (خصوصی رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہورڈیویلپمنٹ پیکج انقلابی پروگرام ہے، لاہورمیں سیوریج لائن کے بڑے منصوبے پرکام جاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، لاہورمیں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ(ن)لیگ کوجاتا ہے، تبدیلی والوں نے ایسی تبدیلی دکھائی سب کچھ الٹ پلٹ ہوگیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈیویلپمنٹ فنڈزکا احسن طریقے سے استعمال کررہی ہیں، مریم نواز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دن رات پنجاب کی ترقی کیلئے وقف کیا ہے، پنجاب میں جہاں ضرورت ہے وہاں فنڈز کھل کر دئیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چار ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ سے جوڑے پل تک ترقیاتی کام ہوئے، میاں میر ڈرین اسی طرح غائب ہوجائے گی جس طرح سمن آباد والا نالہ غائب کردیا تھا، ٹرنل بورنگ مشین پہلی بار سیوریج کیلیے استعمال کی جا رہی ہے، واسا کا میگا پروجیکٹ ہے، سات قومی اسمبلی کے حلقہ ہیں۔میرے دور میں شاہدرہ سے رائے ونڈ تک چالیس کلومیٹر کا پارک بننا تھا، ریلوے وزیر اور وزیر اعلیٰ کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس منصوبے کو دوبارہ شروع کردیا جائے۔