لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح مسلسل خطرناک حدیں عبور کر گئی، انسانی صحت کے لیے تشویشناک قرار دے دی گئی ہے۔
شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔مختلف علاقوں میں فضائی معیار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی 738، شالیمار میں 515، برکی روڈ پر 510، صدر کینٹ میں 362، علامہ اقبال ٹاؤن میں 241 اور ڈی ایچ اے میں 186 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ کم سے کم 12 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید آلودگی کے سبب شہری سانس، آنکھوں اور جلد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔