امریکہکی تائیوان کو 70 کروڑ ڈالر کا جدید میزائل نظام فروخت کی تصدیق

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تائیوان کو تقریبا 70 کروڑ ڈالر مالیت کا ایک جدید میزائل نظام فروخت کیا ہے، جو  رواں  ہفتے میں اس کا دوسرا ہتھیاروں کا پیکیج ہے اور مجموعی طور پر یہ فروخت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ امریکا نے تائی پے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق انڈو-پیسیفک خطے میں اس وقت صرف آسٹریلیا اور انڈونیشیا ہی یہ میزائل نظام استعمال کر رہے ہیں، گزشتہ سال امریکا نے کہا تھا کہ تائیوان کو اس نظام کے 3 یونٹس دئیے جائیں گے