پاکستانی عوام نے ٹرمپ امن منصوبے کو مسترد ، فلسطینیوں کے حق میں موقف کو واضح کر دیا
لاہور(آئی این پی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکہ کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے فلسطینیوں سے جس فقید المثال انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے، پاکستانی عوام نے امریکہ کے نام نہاد ٹرمپ امن منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اپنے موقف کو واضح کر دیا ہے، ہم فلسطینی عوام اور حماس کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت امریکا کی مذمت کرنے سے قاصر ہے اور اس پر دبا یا مجبوری صاف نظر آتی ہے، لیکن اپوزیشن میں موجود پاکستان تحریک انصاف امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی، یہ سوال پوری قوم کے ذہنوں میں گونج رہا ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کو قومی فریضہ سمجھ کر ذمے داریاں نبھائیں