بیجنگ (یواین پی) چین کیوزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فل کے ساتھ ملاقات کے دوران تائیوان امور کے تاریخی حقائق اور قانونی وجوہات کی مکمل وضاحت کی۔ وانگ نے زور دیا کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔1943 میں جاری ہونے والے قاہرہ اعلامیے میں واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ جاپان نے چین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے، جیسے کہ تائیوان، انہیں واپس چین کو دیا جانا چاہیے۔