ایک رپورٹر کو یہ کہہ کر ڈانٹ دیا کہ انہیں مہمان کو شرمندہ کرنے کی ضرورت نہیں
خاشقجی کا قتل تکلیف دہ، سنگین غلطی ، سعودی عرب نے درست اقدامات کئے:محمد بن سلمان
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے تیز لہجے میں گفتگو کی اور ایک رپورٹر کو یہ کہہ کر ڈانٹ دیا کہ انہیں مہمان کو شرمندہ کرنے کی ضرورت نہیں۔صدر ٹرمپ کا یہ رویہ دراصل سعودی صحافی جمال خشقجی کے قتل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے ردعمل میں سامنے آیا۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ 2018 کے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق محمد بن سلمان کو کوئی علم نہیں تھا، جس سے امریکی انٹیلی جنس کی 2021 کی اس رپورٹ کی تردید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کارروائی ولی عہد کی منظوری سے ہوئی تھی۔محمد بن سلمان نے گفتگو میں کہا کہ خاشقجی کا قتل ایک تکلیف دہ واقعہ اور سنگین غلطی تھی، سعودی عرب نے کیس کی تحقیقات کے لئے تمام درست اقدامات کئے