نہ کبھی باضابطہ معافی مانگی گئی، نہ ہی کوئی معاوضہ دیا گیا، اور نہ ہی انہیں ابھی تک اپنے شوہر کے جسدِ خاکی کو دفنانے کا موقع ملا
صدر ٹرمپ مجھے ملاقات کا وقت دیں تاکہ میں ان کو جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرسکوں،حنان الاطہر کا انٹرویو
انقرہ (آئی این پی )مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ حنان الاطہر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق بیان پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حنان الاطہر کا کہنا تھا کہ نہ ان سے کبھی باضابطہ معافی مانگی گئی، نہ ہی کوئی معاوضہ دیا گیا، اور نہ ہی انہیں ابھی تک اپنے شوہر کے جسدِ خاکی کو دفنانے کا موقع ملا۔حنان الاطہر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مجھے ملاقات کا وقت دیں تاکہ میں ان کو جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرسکوں