جنسی مجرم ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

غلطی سے ایسی تصاویر  جاری کر دیں جن میں لڑکیوں کے چہرے اور برہنہ جسم واضح تھے
   عوامی ردِعمل اور نیویارک ٹائمز کی نشاندہی پر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں،امریکی محکمہ انصاف 
واشنگٹن(آئی این پی )سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجرا نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  ۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری تازہ دستاویزات میں عالمی رہنمائو ں، ہالی وڈ شخصیات، ٹیکنالوجی ارب پتیوں اور سرکاری عہدیداروں سمیت بے شمار بااثر افراد سے متعلق انکشافات سامنے آئے، یہ انکشافات ایپسٹین فائلز کی تازہ کھیپ میں سامنے آئے ہیں جو 30 لاکھ سے زائد صفحات، تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے غلطی سے تقریبا 40 ایسی تصاویر بھی جاری کر دیں جن میں متاثرہ نوجوان خواتین یا کم عمر لڑکیوں کے چہرے اور برہنہ جسم واضح تھے، تاہم عوامی ردِعمل اور نیویارک ٹائمز کی نشاندہی پر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں