برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقع سے 20 فیصد کم رہی
دسمبر 2024 میں نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34 ہزار 500 پر پہنچ گئی
لندن (آئی ا ین پی )برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔دفتر برائے قومی شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقع سے 20 فیصد کم رہی، دسمبر 2024 میں نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34 ہزار 500 پر پہنچ گئی۔برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا تاہم دفتربرائے قومی اعداد و شمار کے نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کے مطابق تیارکیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ
واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور یہ تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہوگئی۔