لاہور( آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں آئی پی پیز کو 1902 ارب روپے اور توانائی کی پیداواری لاگت کی مد میں 1189 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاور کمپلیکس ون کو سب سے زیادہ 172 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔