2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی
لاہور(آئی این پی )ماحولیاتی نگرانی سے متعلق ائیر انشیٹو ادارے کے تجزیے کے مطابق رواں برس نومبر میں لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں ایک بھی دن ایسا نہیں آیا جب مجموعی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد یعنی 300 سے اوپر پہنچی ہو، جبکہ گزشتہ نومبر میں اس کی شرح مسلسل کئی روز تک برقرار رہی تھی۔ائیرکوالٹی انشیٹو کی نمائندہ مریم شاہ کے مطابق 2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی، جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح 539 مائیکروگرام سے 56 فی صد کم ہے۔ اسی طرح ماہانہ اوسط میں بھی 37 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ کم ہو کر 181 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک آ گئی ہے