اسلام آباد( آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن صرف بچوں کے حقوق کا اعتراف نہیں بلکہ ان کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن بچوں کی فلاح و بہبود اور عالمی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے اور اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ طفل کی سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔صدر زرداری نے زور دیا کہ ہر بچے کو بلا امتیاز اور بلا استحصال بنیادی حقوق میسر ہونا چاہیے۔ اس سال کا عالمی موضوع My Day, My Rights" بچوں کو اپنی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں میں شریک ہونے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان نے بچوں کی آواز کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی تصدیق کی ہے اور آئین پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے