قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے: آصف علی زرداری

یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، مؤثر اقدامات ضروری ہیں‘صدر
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ایسے سانحوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ایک بیان میں صدرِ مملکت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔صدر نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔صدر نے ہدایت کی کہل متعلقہ ریگولیٹرز گیس سلنڈرز کی تیاری، معیار اور استعمال سے متعلق حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔صدرِ مملکت نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کہ گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کریں۔قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ایسے سانحوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔