اعضاء کے عطیات کو فروغ دینا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے: مصطفیٰ کمال

 انتظامی اور قانونی پیچیدگیوں کو ختم ، اعضاء کے عطیات کے عمل کو آسان بنایا جائے ، مستحق مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے
اسلام آباد (آن لائن)  وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اعضاء کے عطیات کو فروغ دینا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔وزیرِ صحت کی زیر صدارت پاکستان میں اعضاء  کی پیوند کاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں انسانی جانوں کے تحفظ اور اعضاء کے عطیات کے فروغ کے حوالے سے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ہومز آف ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (HOTA)، ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت  کی۔ ایڈمنسٹریٹر ہومز آف ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے  وزیر صحت کو ادارے کے فنکشنز اور موجودہ نظام کے بارے میں تفصیلی  بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اعضاء کے عطیات کو فروغ دینا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے ہدایت دی کہ تمام انتظامی اور قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرتے ہوئے اعضاء کے عطیات کے عمل کو آسان اور سہل بنایا جائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے عوام میں اعضاء￿  کے عطیات کے حوالے سے آگاہی اور اعتماد پیدا  کرنے کی اہمیت پر زور دیا