کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف مقدمات کی تفتیش ‘ 12جے آئی ٹیز تشکیل

7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی، نوٹیفکیشن جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک  پاکستان کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے 12جے آئی ٹیز  تشکیل دے دیں۔محکمہ داخلہ کے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جب کہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ان مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی۔ پولیس کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسندگرفتار ہیں ۔