ویب ڈیسک:مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انسانیت کی بہتری کے لیے سعودی عرب کے عالمی کردار کی تعریف کی ہے، خاص طور پر انسداد پولیو جیسے عالمی منصوبوں میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر انسانیت کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں انسداد پولیو فنڈ جیسے پروگرامز شامل ہیں، جو سعودی قیادت کا مظہر ہیں۔بل گیٹس نے سعودی مسک فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلندا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان تزویراتی شراکت داری کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم اور عالمی شہری معاملات میں جدید حل پیش کریں۔بل گیٹس نے یہ اعلان "مِسک عالمی فورم 2024" کے دوران کیا، جس میں سعودی عرب کے نوجوانوں کو سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔ مِسک عالمی فورم 2024 منصوبہ نوجوانوں کی مہارتوں کو ترقی دینے اور ان میں جدت کی روح اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی چیلنجز کا حل پیش کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔