190 ملین پاؤنڈز کیس: بشریٰ بی بی غیر حاضر، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

190 ملین پاؤنڈز کیس: بشریٰ بی بی غیر حاضر، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

ویب ڈیسک:190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی سربراہی میں ہوئی۔

 اس کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عدالت نے قبل ازیں 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی تھی، تاہم ملزمان کی جانب سے جواب داخل نہیں کرائے گئے۔ اس کے علاوہ، بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی جانب سے ایک طبی بنیاد پر حاضری سے استثنا کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔نیب کے وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ ملزمان نے استثنا کے باوجود اپنا پلیڈر (قانونی نمائندہ) مقرر نہیں کیا۔ ان کی غیر موجودگی اور جوابات کی عدم جمع کرائی جانے کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ سماعت اب 22 نومبر 2024 کو دوبارہ ہو گی۔یہ کیس ایک طویل عرصے سے زیر سماعت ہے اور اس میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔