کوئٹہ: بین الصوبائی کوچز کو دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت، یونٹی چوک پر دھرنا جاری۔

کوئٹہ: بین الصوبائی کوچز کو دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت، یونٹی چوک پر دھرنا جاری۔

ویب ڈیسک:صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی تمام کوچز کو دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر رات کو سفر سے گریز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیکریٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو یہ ہدایت دی ہے تاکہ رات کی نسبت دن کے وقت سفر زیادہ محفوظ رہے۔دوسری جانب، یونٹی چوک پر بچے کے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث اسکول، کالجز اور دفاتر جانے والے طلباء و طالبات کو متبادل راستے اختیار کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب گزشتہ ایک ماہ میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی کے باعث کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بھی روک دیا گیا تھا۔