پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے شمالی چھائونی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں دو گاڑیوں کو ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔