اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد: شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد: شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک:لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں نرگس کے شوہر، انسپکٹر ماجد بشیر نے ان کے میڈیکل چیک اپ کو بوگس قرار دیتے ہوئے چیلنج کر دیا۔

کچہری نے نرگس کے زخموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا۔خاتون کے وکیل کا موقف تھا کہ میڈیکل چیک اپ قانون اور رولز کے مطابق کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نرگس اور ان کے شوہر ماجد بشیر کے درمیان پیسوں کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران نرگس پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نرگس نے رات کو تھانے آ کر شکایت کی تھی اور ان کے بھائی نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بہنوئی روزانہ نرگس پر تشدد کرتے ہیں۔اداکارہ نرگس نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی اور شوبز چھوڑ کر اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔