نرگس تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم یونٹ کو منتقل، میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت

نرگس تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم یونٹ کو منتقل، میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت

ویب ڈیسک:اداکارہ نرگس کے تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تحقیقاتی یونٹ (SSOIU) کو منتقل کر دی گئی ہے۔

اس کیس میں ایس ایس او آئی یو کینٹ ڈویژن کی خاتون آفیسر کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔نرگس کے شوہر، انسپکٹر ماجد بشیر، جو کہ 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، تاحال تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔ تین روز قبل انسپکٹر ماجد بشیر نے نرگس پر تشدد کیا تھا، جس کے بعد ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

میڈیکل رپورٹ میں نرگس کے چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات ثابت ہوئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس نے نرگس، گھریلو ملازمین، اور اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔