جبری شادی،چائلڈ لیبر، جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کے خاتمے اور انسانیت کی آزادی کا شعوردیناہے
جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی سے نجات کا عالمی دن 2دسمبر منگل کو منایا جائے گااس دن کو منانے کا مقصد،انسانی سمگلنگ،بچیوں کی جبری شادی،چائلڈ لیبر، جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کے خاتمے اور انسانیت کی آزادی کا شعور متعارف کروانا ہے۔اس دن کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میںآگاہی واکس،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں غلامی سے نجات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا جائے گا۔انسانی قدروں کی اہمیت اوراحساس کے حوالے سے اس دن کوخاص اہمیت حاصل ہے۔ غلامی ایک قصہ پارینہ نہیں بلکہ دور حاضر میں بھی انسانوں کی بڑی تعداد زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے