پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کو بااختیار اور باروزگار بنانے کیلئے احساس نوجوان سکیم کے تحت قرضوں کے آن لائن پورٹل کا اجراء کردیا۔سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط پر قرضوں کے لئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں، "نوجوان پروگرام" تین سالہ منصوبہ ہے جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی، بینک آف خیبر کے اشتراک سے ایک ارب روپے کی لاگت سے بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔منصوبے کے مطابق 18سے 35 سال تک کی عمر کے تین سے پانچ نوجوانوں پرمشتمل کلسٹرز کو 10سے 50لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، قرضے کی واپسی کے لیے آٹھ سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے۔