چین نے اسلام آباد کے ثالثی عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی سفیر

چین نے اسلام آباد کے ثالثی عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی سفیر

چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے ایران، امریکا تعلقات اور خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے تعلقات ایک نہایت پیچیدہ نوعیت کے ہیں، جنہیں براہِ راست حل کرنا آسان نہیں۔

ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں خطے کے اندر جاری سفارتی رابطے اور ثالثی کی کوششیں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے اس پورے ثالثی عمل میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ چین عموماً اسی وقت کسی ثالثی یا سفارتی عمل کا حصہ بنتا ہے جب اسے اس کے مثبت نتائج نکلنے کی امید ہو، اور موجودہ صورتحال بھی اسی اصول کے تحت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دی ہے اور یہ عمل علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔عبدالرضا رحمانی فضلی کے مطابق خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین مذاکرات اور مشترکہ سفارتی کوششوں کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔