لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پنجاب میں مالی سال 2026-27میں کھیلوں کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کابجٹ 3 گنا تک بڑھانے کی تیاری کرلی گئی،گزشتہ مالی سال میں 7.8 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا،ایک دہائی بعد پنجاب میں کھیلوں کا بجٹ 21 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔ رواں مالی سال میں 88 ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئیں،سپورٹس بورڈ کی جانب سے 11 سینٹھیٹک ہاکی ٹرف بچھانے کی تیاری کی گئی ہے۔کہیں موسم شید گرم ؛کہیں آندھی کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری ؛ اہم پیش گوئی آگئی ایک ہزار سکولز کی گراؤنڈ کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔آئندہ سال میں مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور میں بنانے کی تیاری ہے۔