قصور(خصوصی رپورٹ) طلاق کے تنازع پر سابقہ بیوی کو بے دردی سے ذبح کرنے والا سفاک ملزم احمد علی عرف کودی گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ قادر آباد میں تین روز قبل ایک لرزہ خیز واردات میں ملزم احمد علی عرف کودی نے طلاق کے تنازع پر طیش میں آ کر اپنی 55 سالہ سابقہ اہلیہ عظمیٰ بی بی پر چھری سے حملہ کیا اور عظمیٰ بی بی کی گردن کاٹ کر اسے ذبح کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد افضل ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس تھانہ صدر قصور کو ٹاسک دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور مخبروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم احمد علی عرف کودی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔