حکومت کو تنخواہوں و دیگر مراعات کی مد میں 100 ارب کی بچت متوقع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2026-2025 کیبجٹ میں وفاقی وزارتوں کی ختم کی گئی ڈیڑھ لاکھ اسامیوں کیلیے رقم مختص نہ کرنے کافیصلہ کیاہے، وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں کو ختم کی گئی خالی اسامیوں کے لیے بجٹ نہ مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق ختم کی گئی اسامیوں کیلیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی جائے گی، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ختم کی گئی اسامیوں کی تنخواہوں و دیگر مراعات کی مد میں 100 ارب روپے کے قریب بچت کی توقع ہے، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویڑنوں ، محکموں، خودمختار و نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز میں 1 تا 22 گریڈ تک کی ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں، ، وفاقی حکومت کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے سے ملازمین کی تنخواہوں و الاونسز کے بجٹ اخراجات میں 15 فیصد کمی ہو گی، وفاقی حکومت کے 11 لاکھ سے زیادہ ملازمین کی تنخواہوں و الائونسز پرسالانہ 800 ارب روپے تک اخراجات ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ مکمل ہونے کے بعد ان اخراجات میں 10 تا 15 فیصد کمی واقع ہو گی۔