بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا نے 71، 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2 وکٹیں لیں۔ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔