بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو 104 رنز سے شکست دے دی۔

268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جبکہ سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے۔دیگر بلے بازوں میں امام الحق 2، علی اویس 15، اور کپتان شان مسعود صرف 2 رنز بنا سکے۔مزید بلے بازوں میں سعود شکیل اور محمد رضوان 15،15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حسن علی صرف 1 رن بنا سکے۔اس شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ابتدائی ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔